بھارتی مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا، وزیر اعلیٰ مغربی بنگال

مودی اپنے غنڈوں کے ذریعے مغربی بنگال میں وحشیانہ نظام مسلط کرنے کیلئے تیار ہے


ویب ڈیسک May 11, 2026

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بہار کے بعد مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی مودی نے منظم دھاندلی سے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ 

بھارتی جریدہ دی وائر نے مودی کے جیت کے جشن کے پیچھے چھپی بدعنوانی اور منظم دھاندلی کا پردہ چاک کر دیا 

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق مغربی بنگال میں تقریباً ایک کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر کے حقِ رائے دہی سے محروم کر دیا گیا۔

محض تضادات کی بنیاد پر 27 لاکھ شہریوں کو خارج اور حتمی فہرست کے بعد 6 لاکھ ووٹروں کے اضافہ نے سنگین سوالات اٹھا دیے۔

صیہونیت اور ہندوتوا کا پیروکار مودی اپنے غنڈوں کے ذریعے مغربی بنگال میں وحشیانہ نظام مسلط کرنے کیلئے تیار ہے، وزیر اعلیٰ مغربی بنگال سوویندو ادھیکاری کا کہنا تھا کہ
ہندوستان میں ہندوؤں کو مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلمانوں کیلئے کام نہیں کروں گا جب تک وہ اپنا مذہب تبدیل نہ کر لیں، بی جے پی کے دیگر وزرائے اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہمانتا بسوا سرما بھی ہر موقع پر مسلمانوں کیخلاف زہر اگلتے دکھائی دیے۔