مقبوضہ کشمیر سے نوجوان کا پاکستانی قیادت کے نام جذباتی پیغام

نوجوان کا پیغام پاکستان اورکشمیری عوام کے درمیان مضبوط جذباتی رشتے کی عکاسی کرتا ہے


ویب ڈیسک May 11, 2026

سری نگرسے کشمیری نوجوان کا پاکستان عسکری وسیاسی قیادت کے نام جذباتی پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں کشمیری نوجوان نے بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ پرمبارکباد پیش کی۔

ویڈیو پیغام میں کشمیری نوجوان کا کہنا تھا کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب افواج پاکستان نے بھارت کا غروراور تکبرمٹی میں ملا یا تھا۔

کشمیر نوجوان نے کہا کہ پاکستان نے 8 جنگی طیارے گرائے، بھارتی ہیڈ کوارٹرزاورایئر بیسز تباہ کر دیے۔

پاک فوج سے شکست پر بھارت جتنا مرضی پروپیگنڈہ کرلے، حقیقت دنیا کے سامنے آچکی۔ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پرپاکستان میں جشن اوربھارت میں سوگ کا سماں ہے۔

کشمیری نوجوان نے کہا کہ پورا جموں و کشمیرپاک فوج کی طرف دیکھ رہا ہے،ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمیں ان ظالموں سے آزادی دلائیں گے۔

ماہرین کے مطابق کشمیری نوجوان کا پیغام پاکستان اورکشمیری عوام کے درمیان مضبوط جذباتی رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ کشمیری نوجوان کا بیان مقبوضہ کشمیر میں پائے جانے والے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔