پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بارش رکنے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چوتھے روز کھانے کے وقفے تک بنگلادیش نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنالیے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہونے کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تھا۔

کافی دیر تک مسلسل بارش ہونے کے باعث چائے کا وقفہ بھی اسی دوران کرلیا گیا۔
اب آخری سیشن کا کھیل جاری ہے۔ کھیل کے اختتام کا آفیشل وقت 5 بج کر 45 منٹ ہے تاہم اسے آدھے گھنٹے تک بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔