بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا


ویب ڈیسک May 11, 2026

اسلام آباد کے بینکنگ کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک اور پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ فارن فنڈنگ کیس کے چالان کی اس وقت اسکروٹنی جاری ہے، عدالت کے مطابق دیگر ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی 21 مئی کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔