سندھ حکومت نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا


ویب ڈیسک May 11, 2026

سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشاء اللہ 24اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔