مستبقل کی وبا سے متعلق بل گیٹس کا پرانا انٹرویو وائرل

سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے ہنٹا وائرس کی پیش گوئی پہلے ہی کر دی تھی


ویب ڈیسک May 12, 2026

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مستقبل کی وبائیں COVID-19 سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔

ہنٹا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے ہنٹا وائرس کی پیش گوئی پہلے ہی کر دی تھی۔

دراصل بل گیٹس نے پرانے انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ دنیا کو آئندہ وباؤں کے لیے بہتر تیاری کرنی ہوگی کیونکہ COVID-19  آخری عالمی وبا نہیں تھی۔

انہوں نے ایک امریکی نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں پھیلنے والی وبا ممکنہ کووڈ-19 سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے بل گیٹس نے کبھی ہنٹا وائرس کا نام لے کر کوئی بیان نہیں دیا۔