امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے بیجنگ کے دورے پر امریکی کمپنیوں کے 16 سینئر ایگزیکٹوز اور بڑی کاروباری شخصیات کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایگزیکٹوز کی ایک فہرست شیئر کی جس میں ٹیسلا کے ایلون مسک ، ایپل کے ٹم کُک، بلیک راک کے لیری فنک اور بوئنگ کے کیلی اورٹبرگ شامل ہیں۔
سسکو کے سی ای او چک رابنز اس سفر میں شامل نہیں ہو سکے ہیں تاہم بلیک اسٹون، کارگل، سٹی گروپ، کوہرنٹ، جی ای ایرو اسپیس، گولڈمین سیکس ، ایلومینا، میٹر کارڈ، میٹا، مائیکرون ٹیکنالوجی، کوالکوم اور ویزا کے ایگزیکٹوز بھی ٹرمپ کے ساتھ چین جائیں گے۔
توقع ہے کہ ٹرمپ تجارت، مصنوعی ذہانت، تائیوان اور ایران جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے، سرمایہ کاری کے بورڈ اور چین کے ساتھ تجارتی بورڈ کی تشکیل، شی جن پنگ کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے اہداف کی فہرست میں اعلیٰ ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے سابق امریکی صدور کے ساتھ سالوں تک فائدہ اٹھایا جاتا رہا۔ اور اب ہم چین کے ساتھ بہت اچھا تعلق پیدا کر رہے ہیں۔