مودی کا ہندوتوا ایجنڈا بے لگام، مغربی بنگال میں نام نہاد بھارتی جمہوریت  کا اصل چہرہ بےنقاب

مودی ایک ایسے بھارت کی قیادت کر رہا ہے جہاں اپوزیشن  کے پاس تقریباً کوئی سیاسی طاقت باقی نہیں رہی


ویب ڈیسک May 12, 2026

مودی نے مغربی بنگال میں منظم دھاندلی اور مسلمان مخالف جذبات ابھار کر نام نہاد جمہوری انتخابات کا ڈھونگ رچایا 

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز بھارت کو عملی طور پر ایک مکمل یک جماعتی ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ 

امریکی جریدے کے مطابق مودی کی ہندو قوم پرست جماعت نے بڑی اپوزیشن ریاست مغربی بنگال میں بھی جیت کا اعلان کر کے جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا۔ مودی ایک ایسے بھارت کی قیادت کر رہا ہے جہاں اپوزیشن  کے پاس تقریباً کوئی سیاسی طاقت باقی نہیں رہی۔

مخالفین کے مطابق مودی حکومت ریاستی اداروں کو اپوزیشن کو ہراساں کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے، مودی کے زیر اثر بھارتی الیکشن کمیشن نے غیر منصفانہ طور پر بہاراور مغربی بنگال میں مسلمان ووٹرز کے نام خارج کیے۔

مودی کیجانب سے ووٹر لسٹوں میں تبدیلی اور مسلم مخالف جذبات ابھار کر ہندو ووٹ حاصل کیے گئے، مودی کی زیر قیادت بی جے پی بھارت میں سخت گیر ہندو قوم پرستی کو فروغ دے رہی ہے۔