بھارتی فوج اپنے دفاع میں بھی ناکام، منی پورمیں علیحدگی پسندوں کا آسام رائفلز کے کیمپ پر قبضہ

ناگالینڈ اور دیگر ریاستوں میں علیحدگی پسند گروپ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئےہیں


ویب ڈیسک May 12, 2026

مودی حکومت کی انتہا پسند اورمتعصبانہ پالیسیوں کےباعث ریاست منی پورمیں علیحدگی پسند تحریک زورپکڑ چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ منی پورمیں علیحدگی پسندتحریک کےارکان بھارتی فوج کے آسام رائفلزکیمپ میں داخل ہورہے ہیں۔

علیحدگی پسند تحریک کےمسلح ارکان کوآسام رائفلزکیمپ میں آزادی سےگھومتے پھرتےدیکھاجاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم ،وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ منی پورکوبزدل قراردیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آسام رائفلز کے کیمپ پرعلیحدگی پسند گروپ کے قبضے سے ظاہرہوتا ہے کہ بھارتی فوج اپنے دفاع میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

بھارت کے جابرانہ تسلط کیخلاف منی پور کےعلاوہ آسام، ناگالینڈ اور دیگر ریاستوں میں علیحدگی پسند گروپ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئےہیں۔