افغانستان میں فتنہ الخوارج کی سرپرستی جاری

فتنہ الخوارج نے سرحد پار محفوظ ٹھکانوں میں دوبارہ منظم ہونا شروع کر دیا


ویب ڈیسک May 12, 2026

افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی نہ صرف افغانستان بلکہ ہمسایہ ممالک کیلئےبھی سنگین چیلنج چکی ہے۔

بین الاقوامی جریدہ یوروایشیا ریویو نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کا گٹھ جوڑایک بار پھردنیا کے سامنے آشکار کردیا

بین الاقوامی جریدہ یوروایشیا ریویو کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کو تحفظ حاصل ہے۔اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے افغان پالیسیز کو دہشت گرد تنظیموں کیلئےسازگار قراردیا ہے۔

پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں پسپائی کے بعد فتنہ الخوارج نے سرحد پار محفوظ ٹھکانوں میں دوبارہ منظم ہونا شروع کر دیا، ماہرین کے مطابق پاکستان دنیا کو بارہاافغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پیش کرچکا ہے جس کی عالمی سطح پرتائیدبھی کی جاچکی ہے