حکومت کا آئندہ بجٹ کے معاملے پر نواز شریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم اور اقتصادی ٹیم جمعرات کو جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کر کے بریفنگ دے گی اور رہنمائی بھی لے گی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈور دوبارہ سے میاں محمد نواز شریف نے سنبھال لی ہے۔ (فوٹو: فائل)

حکومت نے صدر آصف علی زرداری کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر خزانہ اور اقتصادی ٹیم کے ہمراہ جمعرات کو جاتی امرا میں میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اور ان کی ٹیم نوازشریف کو آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد سے رہنمائی بھی لے گی۔

شہبازشریف سابق وزیراعظم کو ملک کی سیاسی،سکیورٹی صورتحال  پر بھی بریف کریں گے۔