کراچی: پنکی کی فلیٹ سے گرفتاری کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی، مزید سوالات کھڑے ہوگئے؟

 سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انمول عرف پنکی کو ایک فلیٹ سے گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک May 13, 2026

کراچی سے گرفتار ہونے والی منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انمول عرف پنکی کو ایک فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے دیکھا جاسکتا ہے، فلیٹ کا دروازہ کھولنے والی خاتون انمول عرف پنکی خود تھی۔

ویڈیو میں مزید دیکھا گیا کہ لیڈی کانسٹیبل نے اندرداخل ہوتے ہی پنکی کا موبائل فون لیا اورفلیٹ کی تلاشی شروع کردی۔