’کیس ابھی طویل چلنا ہے‘، سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جج کے ریمارکس

جس دن یہ کیس مقرر کیا جائے، اس دن کوئی اور فوجداری مقدمہ سماعت کے لیے نہ رکھا جائے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی عملے کو ہدایت


ویب ڈیسک May 13, 2026

سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ملزم ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس ابھی طویل چلنا ہے، اس لیے عید کے بعد سماعت کریں گے، جون کے پہلے ہفتے میں کیس مقرر کر دیتے ہیں۔

عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جس دن نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہو، اس دن کوئی اور کریمنل کیس نہ لگایا جائے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے عملے کو ہدایت دی کہ جس دن یہ کیس مقرر کیا جائے، اس دن کوئی اور فوجداری مقدمہ سماعت کے لیے نہ رکھا جائے۔