سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انمول پنکی کیس کا معاملہ بھی زیرِ بحث آگیا۔
سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ وہ کل ایک خاتون تھی، سرعام پھر رہی تھی جو منشیات کیس میں گرفتار تھی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈی جی اے این ایف کو ہدایت کریں کہ پنکی جن کو منشیات سپلائی کرتی تھی ان کی فہرست بھی فراہم کی جائے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انمول پنکی جن لوگوں کو منشیات دیتی تھی، وہ جتنے بڑے افسر بھی ہوں ان کے نمبر شیئر کریں، میں ان سب کو ری ہیب سینٹر بھجواوں گا۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو ن نے کہا کہ گولڑہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک بچی 5 مئی کو اغواء ہوگئی، وہ آئی جی اسلام آباد کو فون کرتے رہے لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ 25 لاکھ کا یہ شہر ہے جہاں چاروں صوبوں سے لوگ آ کر رہ رہے ہیں، اسلام آباد پاکستان کا پہلا اسمارٹ سٹی ہوگا۔