راولپنڈی: موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو بیل کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

ریسکیو حکام نے بتایا کہ راولپنڈی کے چک بیلی روڈ پر موٹرسائیکل مویشی سے ٹکرا گئی


ویب ڈیسک May 14, 2026

راولپنڈی میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو بیل نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ راولپنڈی کے چک بیلی روڈ پر موٹرسائیکل مویشی سے ٹکرا گئی۔

ترجمان 1122 کے مطابق 25 سالہ موٹرسائیکل سوار ذیشان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل پر سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہے۔