فیصل واوڈا پنکی  کو تمغہ دیے جانے کے منتظر، شاعری بھی کر ڈالی

جب تک پِنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پِنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا، ٹوئٹ


ویب ڈیسک May 14, 2026

فیصل واوڈا منشیات فروش پنکی کو تمغہ دیے جانے کیے منتظر ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے شاعری بھی کی۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔ جب تک پِنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پِنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری فیصلوں کے بجائے بیوروکریٹس سے فیصلے کرانے سے، جھوٹے الزامات لگانے سے، اپنی نا اہلی چھپانے سے، پوسٹر چپکانے سے، جھوٹے بیانئے بنانے سے، جہاز اڑانے سے اور زبردستی کے جلسے کرانے سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

فیصل واوڈا نے ایک شعر بھی لکھا کہ:

یہ تو ابتداء ہے اسکینڈلز کی روتا ہے کیا

آگے آگے دیکھئے اسکینڈلز سے ہوتا ہے کیا