کراچی:
شہر قائد میں زمان ٹاؤن پولیس نے گلی میں کھڑی خاتون سے نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی نے ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی تھی۔
ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ 15 اپریل کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا تاہم متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس کارروائی کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ازخود کارروائی شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔