قربانی کیلیے لایا گیا لاکھوں مالیت کا چوری شدہ جانور پولیس نے کیسے تلاش کیا؟

لاہور کے علاقے مناواں میں قربانی کا جانور چوری ہوا تھا، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک May 15, 2026

لاہور کے علاقے مناواں پولیس نے قربانی کیلیے لایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ بچھڑا برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مناواں پولیس کو شہری عرفان نے قربانی کا جانور چوری ہونے سے متعلق شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز قبضے میں لے کر تفتیش شروع کی۔

پولیس نے کچھ گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے قربانی کیلیے لایا گیا بچھڑا برآمد کرلیا جبکہ مالک کی مدعیت میں درج کرلیا۔

ایس پی کیںٹ نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری کیا ہوا قربانی کا وچھا لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کی سربراہی میں ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی، چند گھنٹوں میں ایس ایچ او مناواں ذوالقرنین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم امین کو چوری کیے ہوئے وچھے سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ متاثرہ شہری محمد عرفان کو قربانی کا بچھڑا واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

ایس پی کینٹ کی ایس ایچ او مناواں ذوالقرنین اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ متحرک چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔