وزن گھٹانے والی ادویات مائگرین اور دمے میں مفید ہو سکتی ہیں: تحقیق

وزن گھٹانے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات مائگرین کے درد اور دمے کی علامات میں کمی لا سکتی ہیں: تحقیق


ویب ڈیسک May 16, 2026

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن گھٹانے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات مائگرین کے درد اور دمے کی علامات میں کمی لا سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ یہ ادویات استعمال کر رہے تھے، اُنہوں نے دمے کے اٹیک میں کمی اور انہیلر کی ضرورت پہلے کے مقابلے میں کم پڑنے سے متعلق بتایا۔

دوسری جانب ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دوا ویگووی لینے والی خواتین میں مائگرین کی دواؤں کے نسخوں میں واضح کمی دیکھی گئی۔

ترکی میں منعقد ہوئی یورپین کانگریس آن آبیسٹی میں پیش کیے گئے ان نتائج نے اس حوالے سے بڑھتے ہوئے سائنسی ثبوت کو مزید مضبوط کیا کہ GLP-1RA ادویات صرف وزن گھٹانے ہی نہیں بلکہ کئی دیگر بیماریوں میں بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

انگلینڈ میں یہ ادویات پہلے ہی دل کے دورے اور فالج کے خطرات کم کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ نئی تحقیق نے ان کے ممکنہ طبی فوائد کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔