کانز فلم فیسٹیول میں مشرقی انداز کے ساتھ صنم سعید کا شاندار ڈیبیو، تصاویر دیکھیں

اداکارہ صنم سعید ریڈ کارپٹ پر آئیں تو وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں جب کہ اُن کے انداز کو خوب سراہا


ویب ڈیسک May 16, 2026

فلمی دنیا کے معروف کانز فیسٹیول میں صنم سعید نے شاندار ڈیبیو کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول کے ساؤتھ ایشین ویمن ایکسیلنس سینیما اینڈ آرٹس کے اعزازی گروپ میں شامل صنم سعید نے ڈیبیو کیا۔

اداکارہ صنم سعید ریڈ کارپٹ پر آئیں تو وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں جب کہ اُن کے انداز کو خوب سراہا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

صنم سعید نے مسرت بھرے انداز میں  اپنے ہاتھوں کو اُن کی طرف کیا اور پذیرائی پر جوابی شکریہ ادا کیا۔

کانز میں ڈیبیو کے وقت صنم سعید مغربی نہیں بلکہ مشرقی طرز کے لباس کے ساتھ منظر عام پر آئیں اسی وجہ سے اُن کا سراہا گیا۔

سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صنم سعید نے حسین رہر کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا تھا۔