سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کے گھر پر فائرنگ

رات کو بائیک سواروں نے ڈیفنس فیز 6 میں قائم گھر پر فائرنگ کی اور دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، بلخ شیر


سید مشرف شاہ May 17, 2026

لاہور:

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر بلخ شیر کھوسہ نے تھانہ ڈیفنس میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رات گھر پہنچا تو ملزمان نے گھر پر حملہ کیا، مددگار 15 پر پولیس کو اطلاع دی، دو موٹر سائیکل سواروں نے ڈیفنس فیز 6 میں قائم گھر پر فائرنگ کی اور دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔

درخواست میں بلخ شیر کھوسہ نے کہا ہے کہ 2023ء میں بھی مجھ پر مسلم ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں مجھے گولی لگی تھی، سپریم کورٹ کا وکیل ہوں تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایس ایچ او ڈیفنس سی نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جس کے بعد تفتیش شروع ہوگی۔