سکندر رضا نے زمبابوے کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے

یہ اعزازات شاندار کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر تسلسل کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کے اعتراف میں دیے گئے


ویب ڈیسک May 18, 2026

سکندر رضا نے زمبابوے  کے سالانہ نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں دو بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔

تقریب کے دوران سکندر رضا کو “اسپورٹس مین آف دی ایئر” کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ انہیں “اسپورٹس پرسن آف دی ایئر” کا دوسرا اہم اعزاز بھی حاصل ہوا۔

منتظمین کے مطابق یہ اعزازات کھلاڑی کی شاندار حالیہ کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر تسلسل کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔