شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا

مضروب کی شناخت 25 سالہ کمیل کے نام سے کی گئی


منور خان May 19, 2026

کراچی:

شہر قائد میں شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 25 سالہ کمیل کے نام سے کی گئی جسے سینے پر پسلیوں کے قریب گولی لگی تھی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ فیصل سرور چوہان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ السادات کالونی میں پیش آیا ہے جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔