بھارتی وزیراعظم کے سوالات سے فرار پر ناروے میں صحافیوں کا سخت ردعمل سامنے آگیا

مودی مشترکہ بیان کے بعد سوالات لیے بغیر روانہ ہوگئے، جس پر ناروے کے ایک صحافی نے آواز بلند کر دی


ویب ڈیسک May 19, 2026

بھارتی وزیراعظم کے سوالات سے فرار پر ناروے میں صحافیوں کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔ مودی مشترکہ بیان کے بعد سوالات لیے بغیر روانہ ہوگئے، جس پر ناروے کے ایک صحافی نے آواز بلند کر دی۔

اوسلو میں بھارتی وزارت خارجہ کی بریفنگ کے دوران غیر ملکی صحافی نے بھارتی حکام سے سوال کیا کہ “آپ پر اعتماد کیوں کیا جائے؟” اور “دنیا کی آزاد ترین پریس کے سوالات سے کیوں بھاگتے ہیں؟”

بھارتی وزارت خارجہ کے سیکریٹری سوال کے جواب میں جمہوریت، آئین اور کورونا امداد کا ذکر کرتے رہے، تاہم براہ راست جواب نہ دے سکے۔ سخت سوالات پر پریس کانفرنس کا ماحول کشیدہ ہوگیا، جبکہ صحافی احتجاجاً باہر نکل گیا اور بعد میں واپس آیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی حکام کے جواب کا مذاق بھی اڑایا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام نے سوال کے جواب میں “یوگا، تہذیب، ثقافت اور اچار” تک سب کچھ گنوا دیا، مگر بھارت پر اعتماد کرنے کی وجہ نہ بتا سکے۔