چنیوٹ: گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پنکھے بند کرا دییے گے، بچے گرمی سے نڈھال

اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن کو درخواست بھی بھجوا دی گئی ہے


ویب ڈیسک May 19, 2026

چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 131 چک لونے میں آؤٹ سورس گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

حکام کے مطابق اسکول مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن کو درخواست بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل چنیوٹ کو بھی معطل کر دیا ہے۔