پاکستان بار کونسل کے آٹھ ارکان نے رول 87(C) میں مجوزہ ترمیم پر اعتراض اٹھا دیا، آٹھ ممبران نے اپنے اعتراضات پر مبنی مراسلہ پاکستان بار کونسل کو بھجوا دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت بار کونسل کا اجلاس ریکوزیشن کرنے کے لیے ارکان کی تعداد 5 سے بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔
اعتراض کرنے والے ارکان کا مؤقف ہے کہ رولز میں ترمیم آٹھ اپوزیشن ارکان کو اجلاس ریکوزیشن کرنے سے روکنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بذریعہ سرکولیشن کی جانے والی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے۔
پاکستان بار کونسل کے آٹھ اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ رولز کمیٹی مجوزہ ترمیم فوری واپس لے۔