پنکی کیس سی ٹی ڈی تک پہنچ گیا، دو اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع

انکوائری اے ایس آئی کفیل اور سپاہی علی قریشی کیخلاف کی جارہی ہے، دونوں اہلکار پنکی سے رابطے میں رہتے تھے، ذرائع


شاہ میر خان May 19, 2026
فوٹو فائل

کراچی: منشیات فروش انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش کا دائرہ کار انسداد دہشتگری سیل تک پہنچ گیا۔

انسداد دہشت گردی فورس کے ذرائع کے مطابق پنکی کیس میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار پنکی کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے، انکوائری اے ایس آئی کفیل اور سپاہی علی قریشی پر عائد الزام پر کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی پوسٹنگ سی ٹی ڈی سول لائنز میں ہے۔