اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بجلی کی بندش کے باعث عدالتی امور شدید متاثر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ گھنٹے سے بجلی معطل ہے جس کے باعث عدالتوں میں اندھیرا چھا گیا۔ کچھ عدالتوں میں اندھیرے میں ارجنٹ کیسز کی سماعت جاری ہے۔
بجلی نہ ہونے کے باعث عدالتوں کے دروازے کھول دیے گئے جبکہ گرمی کی شدت کے سبب وکلا اور سائلین عدالتوں کے باہر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
عدالتی عملے کو اندھیرے کی وجہ سے کورٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی کی بندش کے باعث کسی بھی عدالت میں سماعت کا آغاز نہ ہو سکا۔
صورتحال کے پیش نظر عدالتوں کے باہر وکلا اور سائلین کا رش بڑھتا جا رہا ہے، جس سے مزید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔