مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

وزیراعظم  شہباز شریف سے مینجنگ ڈائیریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے ملاقات کی 


ویب ڈیسک May 20, 2026

وزیراعظم  شہباز شریف سے مینجنگ ڈائیریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے ملاقات کی ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم کو ادارے کی کارکردگی پر جائزہ پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم نے بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد میں تیزی اور درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے کی ہدایت کی۔