پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کیخلاف 9 مقدمات سےمتعلق پنجاب پراسیکیوشن کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے


ویب ڈیسک May 20, 2026

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری کے خلاف 9 مقدمات سے متعلق پنجاب پراسیکیوشن کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مطابق اعجاز احمد چوہدری کے خلاف 9 مئی کے 10 مقدمات میں سے 8 مقدمات پر فیصلے ہوچکے ہیں جبکہ ملزم اس وقت جیل میں ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جا رہا اور کیس کا ٹرائل بھی جاری ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پنجاب پراسیکیوشن کی اپیلیں نمٹا دیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے 2 مقدمات میں ضمانت دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔