ایس آئی ایف سی کی اصلاحات کے ثمرات، آزاد جموں و کشمیر میں مائننگ لائسنسز کا اجراء بحال

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت دیرینہ رکاوٹیں دور ہوئیں اور نئے مائننگ لائسنسز کے اجراء کی راہ ہموار ہوئی


ویب ڈیسک May 20, 2026

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں معدنی شعبہ کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم سنگ میل عبور ہوگیا۔

آزاد جموں و کشمیر میں تقریباً دو سال کی معطلی کے بعد کان کنی کے لائسنسز کا دوبارہ اجراء کر دیا گیا ہے۔ مارچ 2024 سے معطل مائننگ لائسنسز کا عمل ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک مربوط اقدامات کے نتیجے میں دوبارہ فعال کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت دیرینہ رکاوٹیں دور ہوئیں اور نئے مائننگ لائسنسز کے اجراء کی راہ ہموار ہوئی۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری، ریسرچ اور ترقیاتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے معدنی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے خطے میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ مائننگ لیزز کی بحالی سے کاروباری ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں سرمایہ کاری، پائیدار معاشی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔