لاہور:
سروسز اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
شادمان پولیس نے ملزمان کو گڑھی شاھو اور مدینہ کالونی سے گرفتار کیا۔
گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی سے عمل میں لائی گئیں، چند روز قبل ملزمان نے رات گئے اسپتال میں سوئے ہوئے لواحقین کے موبائلز چوری کیے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو اسپتال میں داخل ہوتے اور ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 4 موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او شادمان کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
ایس پی اسد علی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں فرقان اور شہزاد شامل ہیں، مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔