کراچی؛ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والا مفرور کار ڈرائیور گرفتار

ملزم کے زیر استعمال کار برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کر دی گئی، پولیس


ویب ڈیسک May 21, 2026

کراچی:

ڈفینس راحت پارک کے قریب فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والے مفرور کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے تکنکلی بنیادوں پر کارروائی کی، ملزم تیز رفتاری کے باعث کار کو قابو کرنے میں ناکام رہا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن توحید رحمان کے مطابق کار کی ٹکر سے نجی فوڈ کمپنی کا ڈیلیوری رائیڈر ذیشان جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ 10 مئی کو تھانہ گزری میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی توحید رحمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے زیر استعمال کار برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کر دی گئی، گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ شمیم کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔