نوجوان کاکروچ کی طرح ہیں، بھارتی جج کے ریمارکس پر نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی بنالی

کئی سیاسی اور سماجی حلقوں نے جج کے بیان کو نوجوان نسل کی توہین قرار دیا ہے


ویب ڈیسک May 21, 2026

بھارت میں ایک جج نے سماعت کے دوران ملک کے نوجوانوں کو کاکروچ سے تعبیر کیا جس کے جواب میں نوجوانوں نے کاکروچ سے منسوب آن لائن مہم کی بنیاد رکھ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک جج کے نوجوانوں سے متعلق متنازع ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور احتجاجاً نوجوانوں نے طنزیہ انداز میں کاکروچ جنتا پاڑی کے نام سے ایک آن لائن مہم شروع کر دی جس کے 3 دن کے اندر 11.1 ملین فالوورز ہوگئے جبکہ بی کے پی کے 8 .8 ملین فالوورز ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جج نے ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ آج کے نوجوان کاکروچز کی طرح ہیں جو ہر جگہ پھیل جاتے ہیں لیکن ذمہ داری نہیں لیتے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس بیان کے بعد طلبا اور نوجوان کارکنوں نے سوشل میڈیا پر میمز، ویڈیوز اور طنزیہ پوسٹس شیئر کرنا شروع کر دیں۔

بعد ازاں بعض نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے ایک علامتی گروپ بھی بنایا، جس کا مقصد نوجوانوں کے مسائل، بے روزگاری اور اظہارِ رائے کی آزادی پر توجہ دلانا ہے۔

گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ جب انڈیا کو گٹر بناؤگے تو یہاں کاکروچ ہی پیدا ہونگے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر یہ معاملہ تیزی سے ٹرینڈ کررہا ہے جبکہ کئی سیاسی اور سماجی حلقوں نے جج کے بیان کو نوجوان نسل کی توہین قرار دیا ہے۔