ایف آئی ایچ پرو لیگ کیلیے بیس رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان

ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے


ویب ڈیسک May 21, 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے بیس رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے۔

قومی اسکواڈ کو اولمپین اصلاح الدین اور حسن سردار کی نگرانی میں فائنل کیا گیا۔ اسکواڈ میں دو گول کیپرز وقار اور علی رضا شامل ہیں۔ ڈیفنڈرز میں ابو بکر، ارباز احمد، محمد عبداللہ اور سفیان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

مڈفیلڈرز میں ندیم خان، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم اور زکریا حیات ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اسٹرائیکرز میں غضنفر علی، محمد عماد، رانا ولید، عبدالرحمٰن اور افراز خان شامل ہیں جبکہ رانا وحید، احمد ندیم، ارشد لیاقت اور حنان شاہد بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

 وزیراعظم کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو روزانہ ایک سو دس ڈالر الاؤنس پیشگی ادا کیا جائے گا۔ پرو لیگ کے میچز بیلجیم اور انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔