مظفرآباد میں نجی کالج کے قریب فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے پرنسپل حمزہ احمد ڈار دوران علاج انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گوجرہ میں نجی کالج کے قریب فائرنگ کی گئی جسے کے باعث پرنسپل کو سر میں تین گولیاں لگیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کالج چوکیدار نے پولیس کو بتایا تھا کہ پرنسپل کالج میں واقع اپنے دفتر سے باہر آئے تو حملہ آور نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق زیر حراست حملہ آور واہ کینٹ کا رہنے والا ہے، حملہ آور ایک ہی تھا اور اس کا کوئی دوسرا ساتھی نہیں تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔