مظفرآباد: نجی کالج کے پرنسپل حمزہ احمد ڈار  کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پرنسپل کالج میں واقع اپنے دفتر سے باہر آئے تو حملہ آور نے فائرنگ کردی


ویب ڈیسک May 22, 2026

مظفرآباد میں نجی کالج کے قریب فائرنگ سے شدید  زخمی  ہونے والے پرنسپل حمزہ احمد ڈار  دوران علاج انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس  نے بتایا کہ گوجرہ میں نجی کالج کے قریب فائرنگ کی گئی جسے کے باعث پرنسپل کو سر میں تین گولیاں لگیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال  منتقل کردیا گیا تھا۔

 پولیس کے مطابق  فائرنگ کرنے  والا ملزم اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کالج چوکیدار  نے پولیس کو بتایا تھا کہ پرنسپل کالج میں واقع اپنے دفتر سے باہر آئے تو حملہ آور نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق زیر حراست حملہ آور  واہ کینٹ کا  رہنے والا ہے، حملہ آور ایک ہی تھا اور  اس کا کوئی دوسرا ساتھی نہیں تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔