حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا کردیا۔
لائٹ ڈیزل 1 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگاکردیا گیا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 54 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔
مٹی کا تیل ایک روپے 71 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 313 روپے44 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی تھی، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔
حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کم کر دیے ہیں۔
حکومت کے فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے ہوگی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی تھی، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بالترتیب 409 روپے 78 پیسے اور 409 روپے 58 پیسے مقرر کردی تھی۔
حکومت نے اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی۔