پولیس آپریشنز ونگ نے جنسی جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کے ملزمان کو فوری کارروائی کرتے گرفتار کیا گیا، شاد باغ پولیس نے 11 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان ساحل ، ارمان اور ولید کے خلاف مقدمہ نمبر1155/26 درج کرلیا گیا۔
جنوبی چھاؤنی پولیس نے 7سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کیا، ملزم کے خلاف 1430/26 مقدمہ تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درج کیا گیا۔
فیکٹری ایریا میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی درندگی کی کوشش کرنے والا ملزم بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم آزاد اشرف کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ نمبر 2585/26 درج کیاگیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کاہنہ اور غالب ماکیٹ میں زیادتی کی شکار خواتین کے ملزمان کی گرفتاری کےلیے ریڈز کیے گئے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
لاہور پولیس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملزمان کی بروقت گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کیلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔