اسلام آباد:
سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں سوزوکی سوئفٹ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبر CB-214 ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔