پشاور: شہری کا قربانی کا جانور چوری کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شہری کا قربانی کا جانور چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔


ویب ڈیسک May 23, 2026

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شہری کا قربانی کا جانور چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے شہری کا قربانی کا بیل چوری کیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے اور نشے کی لت پوری کرنے کے لیے بیل چوری کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چوری شدہ بیل اونے پونے داموں فروخت کر دیا تھا۔