شاد باغ کے علاقے میں باپ بیٹوں نے دورانِ لڑائی جھگڑا ایک شہری پر چھریوں سے حملہ کر دیا

شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو زخمی کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک May 23, 2026

شاد باغ کے علاقے میں باپ بیٹوں نے دورانِ لڑائی جھگڑا ایک شہری پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔

شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو زخمی کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزمان نے معمولی جھگڑے پر شہری عرفان کے چہرے کو تیز دھار آلے سے لہولہان کر دیا۔

پولیس کے مطابق زخمی عرفان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے بروقت کارروائی اور خونی تصادم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ نقصِ امن اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر جیل جائیں گے۔