دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی لائن پھر سے پھٹ گئی

پمپس بند ہونے سے شہر کو یومیہ48 ملین گیلن پانی کی کمی کا خدشہ ہے، ترجمان



دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی لائن نمبر 5تین مختلف مقامات سے متاثر ہوئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر20 اور 21 مئی کی درمیانی شب بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 2پمپ بند ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق پانی کے بریک پریشر سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی لائن نمبر 5 تین مختلف مقامات سے متاثر ہوئی جس کے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پمپس بند ہونے سے شہر کو یومیہ48 ملین گیلن پانی کی کمی کا خدشہ ہے، متاثرہ لائن کا مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہےجسے جلد مکمل کرکے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی جائے گی۔