پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس کراچی میں اختتام پذیر، 30امیدوار کی شرکت

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی سابق انٹرنیشنل ویمن کرکٹر ناہیدہ بی بی بھی شامل تھیں



پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس کراچی میں اختتام پذیرہوگیا، چار روزہ لیول ون کوچنگ کورس میں 30امیدوار شریک ہوئے۔

شرکت کرنے والے امیدواروں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی سابق انٹرنیشنل ویمن کرکٹر ناہیدہ بی بی بھی شامل تھیں۔

پی سی بی کے ہیڈ آف ایجوکیشن شاہد اسلم کی زیر نگرانی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کی معاونت میں کوچنگ کورس کے دوران جدید کوچنگ طریقہ کار، تکنیکی و حکمت عملی کی تربیت پر توجہ دی گی،ثاقب فقیر، اقبال امام، ظفر چوہدری اور حسین کھوسہ نے کلیدی لیکچرز دیے۔

قبل ازیں پی سی بی کے زیراہتمام لیول ون کوچنگ کورسز پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں بھی منعقد ہوئےتھے۔