سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثہ، 16 افراد جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پیش آیا


ویب ڈیسک May 25, 2026

راولپنڈی:

سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات ایکسپریس وے  پر اسماعیلہ کے قریب مسافر وین کھڑی بس کے پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ وین سائیڈ پر پارک بس کے پیچھے آکر ٹکرائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی جبکہ پیچھے سے آکر ٹکرانے والی وین پنڈی سے دیر جا رہی تھی۔