پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع

جدید سہولیات سے لیس عوام ایکپریس میں 8 ائیر کنڈشینڈ بوگیاں بھی موجود ہیں


ویب ڈیسک May 25, 2026

پاکستان ریلویز نے پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع کردی۔

نئی ٹرین سروس کا افتتاح سیکرٹری و چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن میں کیا، افتتاحی تقریب میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔ 

جدید سہولیات سے لیس عوام ایکپریس میں 8 ائیر کنڈشینڈ بوگیاں، آرام دہ سیٹوں سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں جس میں 1234 مسافر سفر کرسکیں گے۔

اپ گریڈ کی گئی عوام ایکسپریس کی پہلی ٹرین ساڑھے آٹھ بجے پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی جو پشاور سے براستہ راولپنڈی، لاہور، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خان پور، لیاقت پور، رحیم یار خان، صادق اباد، ڈہرکی، پنوں عاقل، روہڑی، نواب شاہ، ٹنڈو آدم، حیرد آباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گی۔

سیکٹری و چیئرمین پاکستان ریلویز سید مظہر علی شاہ نے عوام ایکپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریلوے سروسز کا پہیہ کبھی رکے گا، ریلوے کی نئی سروسز اور بزنس دونوں مزید مظبوط ہورہے ہیں۔

سابق قومی کرکٹر شاہد آفردی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ کے واقعے پر افسوس ہوا، اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے، پاکستان ریلوے کو نئی ٹرین کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں، کینٹ اسٹیشن پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے۔