نئی پاکستانی ایئر لائن ساؤتھ ایئر آج سے ٹیسٹ فلائٹ کا آغاز کرے گی

ایئر لائن نے سول ایوی ایشن سے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی پی آر آئی لائسنس حاصل کیا ہے


ویب ڈیسک May 25, 2026

نئی پاکستانی ایئر لائن ساؤتھ ایئر آج سے ٹیسٹ فلائٹ کا آغاز کرے گی۔

ساؤتھ ایئر کی ٹیسٹ فلائٹ آج کراچی سے گوادر اور بعد ازاں کوئٹہ پہنچے گی، ساؤتھ ایئر اپنی پروازوں کے لیے اے ٹی آر ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔

ایئر لائن نے سول ایوی ایشن سے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی پی آر آئی لائسنس حاصل کیا ہے۔ 

ساؤتھ ایئر نے ملکی ریجنل ہوائی اڈوں کوایک دوسرے سے منسلک کرنے اور مسافروں کی سہولت کے لیے اعلان کر رکھا ہے۔

ساؤتھ ایئر ملتان، گوادر، تربت کوئٹہ، کراچی سکھر رحیم یار خان ایئر پورٹس پر پروازیں چلائے گی۔

ایئر لائن انتظامیہ  نے سول ایوی ایشن سے آر پی ٹی  لائسنس کی درخواست بھی جمع کرائی ہے۔