بھارت میں عیدالاضحیٰ پر نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد

مودی حکومت کے اقلیتوں پر بہیمانہ مظالم اور اور بے جا پابندیاں بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر بد نما داغ بن چکی ہیں


ویب ڈیسک May 26, 2026

مسلمانوں کے مذہبی تہوا روں کیخلاف مودی کے انتہا پسند اقدامات نے بھارت کے  نام نہاد سیکولر دعوؤں پر سوال اٹھا دیا۔ 

بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مودی  حکومت نے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی کی وارننگ جاری کردی۔ اتر پردیش کے  وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بقرعید سے قبل قربانی اور  نماز  عید پڑھنے والوں کو دھمکی دے دی۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے عیدالاضحیٰ سے قبل سڑکوں پر مذہبی سرگرمیاں بند رکھنے کی تنبیہ  کردی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے مسلمانوں کیخلاف  فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گائے کی قربانی نہ ہی عیدالاضحیٰ کا حصہ ہے اور نہ اسلام میں مذہبی حکم ہ۔

مغربی بنگال میں بی جے پی سرکار کیجانب سے قربانی کے جانور پر پابندی کے بعد ہندو تاجرسراپا احتجاج دکھائی دیے۔

عالمی ماہرین کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند سوچ نے اقلیتوں کیخلاف نفرت کو ریاستی سطح پر فروغ دے کر ملک  کو اندرونی انتشار کا  شکار کر دیا۔