ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشت گرد پراکسی کو بڑا دھچکا، کینیڈا میں فور برادر نیٹ ورک بے نقاب 

دہشتگردی اور بھتہ خوری کے نیٹ ورکس چلا کر بھارت 5 ممالک کی خودمختاری اور داخلی سلامتی کی خلاف ورزی کر رہا ہے


ویب ڈیسک May 28, 2026

مودی سرکار کے زیرسایہ بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت مختلف ممالک کی خودمختاری اور داخلی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن چکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ عناصر سرگرم، بھارتی میڈیا نے ہی اپنے ملک کی عالمی بدنامی بے نقاب کردی۔ بھارتی جریدہ دی ٹائمز آف انڈیاکےمطابق؛
کینیڈا میں “فور برادرز” نامی بین الاقوامی گینگ کیخلاف بڑا آپریشن ہوا جس میں17 بھارتی نژاد ملزمان گرفتار ہوئے اور مقدمات درج کرلیے گئے۔

فوربرادرزگینگ کینیڈا اورامریکابھرمیں جنوبی ایشیائی کاروباری شخصیات اورکمیونٹی اراکین کونشانہ بناتارہا، گینگ برمپٹن، مسی ساگا، کیلیڈن اوربرٹش کولمبیامیں سرگرم رہا، کیلیفورنیاتک روابط سامنےآگئے۔ 

بھتہ نہ دینےپرمتعددکاروبارنشانہ بنتےرہےجبکہ گینگ 324 فائرنگ اور16 پرتشدد حملوں میں ملوث نکلا۔ گرفتارتمام افرادبھارتی نژاد ہیں ،6ملزمان کوامیگریشن کارروائی اورممکنہ بے دخلی کاسامنا ہے۔ 

 ماہرین کےمطابق فور برادر بھارتی دہشتگرد نیٹ ورک کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار اور امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کےمنصوبوں میں شامل بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کا تسلسل ہے۔