بچوں کو قربانی ہوتے ہوئے نہ دکھائیں، نادیہ خان کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

بچوں کو جانور ذبح ہوتے دکھانا انہیں جانوروں کے معاملے میں بے حس بنا سکتا ہے، نادیہ خان


ویب ڈیسک May 28, 2026

پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں مسلمان سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں، وہیں نادیہ خان نے والدین کو مشورہ دیا کہ کم عمر بچوں کو قربانی کا عمل نہ دکھایا جائے۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر میں بچوں کو جانور ذبح ہوتے دکھانا انہیں جانوروں کے معاملے میں بے حس بنا سکتا ہے، اس لیے والدین کو احتیاط کرنی چاہیے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو مختلف گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

کچھ افراد نے نادیہ کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہنی کیفیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان کے جاننے والے ایک بچے نے قربانی دیکھنے کے بعد کھیل کھیل میں دوسرے بچے پر چاقو چلانے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب کئی صارفین نے نادیہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعض افراد کا کہنا تھا کہ قربانی کی اصل داستان حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی سے جڑی ہے، اس لیے بچوں کو اس روایت سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ایسی سوچ مذہبی روایات کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔